تساؤ(بہاماس)۔5جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) فلوریڈا میںایک ہیلی کاپٹر حادثہ میں اس میں سوار سات امریکی شہری ہلاک ہوگئے ۔ بہاماس کی پولیس نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر جزیرہ گرانڈ کے قریب حادثہ کا شکار ہوا ۔ اسی دوران رائل بہاماس پولیس فورس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر کو اڑان بھرنے کے فوری بعد ریڈار سے غائب ہوگیا ۔ حکام اور مقامی افراد جائے حادثہ پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ مہلوکین میں چار خواتین اور تین مرد شامل ہیں ، تاہم ان کے نام ظاہر نہیں کئے گئے ہیں ۔
