واشنگٹن ۔ امریکی اہلکار جان کربی نے کہا ہے کہ روس بہانہ بنا کر یوکرائن میں فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ پنٹاگان کے ترجمان کے مطابق کریملن یہ ڈرامہ رچا سکتا ہے کہ یوکرائن نے روس پر حملہ کیا، جس کے جواب میں روس نے کارروائی کی۔ اس طرح روس اپنے حملہ کو قابل جواز بنانا چاہتا ہے۔ تاہم ماسکو حکومت بارہا ایسے الزامات کو مسترد کر چکی ہے کہ وہ مشرقی یوکرائن میں ایک اور فوجی کارروائی کا اراداہ رکھتی ہے۔ دوسری طرف فریقین اس کشیدگی کو کم کرنے کی خاطر مذاکراتی عمل بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔