کراچی ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) سال 2019 کی دنیا کی بہترین خاتون ایتھلیٹ ایوارڈ کے لیے چار حتمی امیدوار میدان میں رہ گئیں۔ ان میں سو میڑز اور400 میٹرکی عالمی چمپئن جمیکا کی شیلے این فریزر،1500 اور 10 ہزار میٹرز دوڑ کی عالمی چمپئن ہالینڈ کی صفان حسان،کینیا کی شگاگو میراتھن کی ریکارڈ ہولڈر برگڈ کوسجی، 400 میٹرز ہرڈلز میں عالمی ریکارڈ بنانے والی امریکہ کی دالہیہ محمد اورٹریپل جمپ کی عالمی چیمپئن یمن کی یولیمر راجوس شامل ہیں، ایوارڈ کا اعلان 23 نومبر کو کیا جائے گا۔