بہتر سلوک نہیں کیا گیا: وارنر

   

دبئی۔ آسٹریلیائی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ انہیں ٹورنمنٹ کے درمیان میں ہی اچانک سن رائزرس حیدرآباد کی کپتانی سے ہٹائے جانے سے پہلے اس کی اصل وجہ کے بارے میں نہیں بتایاگیا۔ میرے لئے یہ مایوس کن تھا کہ مجھے بتایا ہی نہیں گیا کہ بطور کپتان کیوں ہٹایا گیا۔ فارم کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا تو یہ مشکل ہے کیونکہ ماضی کی کارکردگی کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے ۔ سن رائزرس نے وارنرکو ٹورنمنٹ کے درمیان میں ہی کپتانی سے ہٹادیا تھا ۔ ٹیم منیجمنٹ نے وارنرکی جگہ پرکین ولیمسن کوکپتانی سونپ دی تھی ۔ امارات میں آئی پی ایل 2021 کے دوسرے مرحلے کے دوران وارنر نے سن رائزرس کے سات میچوں میں سے صرف دو میں شرکت کی تھی ۔ وارنر اس بات سے ناراض تھے کہ انہیں کپتانی کے عہدے سے برخواست کیا گیا تھا لیکن انہوں نے اس بات پر بھی دکھ ظاہ کیا کہ سیزن کے دوران ان کے ساتھ کیسا برتاؤکیا گیا۔ 2016 کا خطاب جیتنے اورآٹھ سیزن میں 4000 سے زیادہ رنز بنائے۔