بہتر مستقبل کیلئے محنت سے پڑھیں ، دسویں امتحانات قریب

   

ضلع سنگاریڈی کے کونڈا پور منڈل میں گرلز اسکول کا معائنہ ، کلکٹر کا دورہ ، طلبہ سے بات چیت

سنگا رڈی 13 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر نے سنگا ریڈی ضلع کے کنڈا پور منڈل میں سوشل ویلفیئر بوائز ہاسٹل، کے جی وی بی، اندرما گھروں کی تعمیرات کا معائنہ کیا وی کرانتی کلکٹر ضلع سنگا ریڈی نے کونڈا پور منڈل کا اچانک دورہ کیا کلکٹر نے سوشل ویلفیئر بوائز اور کے جی بی وی گرلز اسکول اندرما مکانات کے مستحقین سے بات کی اندرما گھروں کی تعمیر جلد مکمل کرکے مستحقین کو فراہم کی جائے گی کستوربا گرلز اسکول میں کمپیوٹر لیاب کا معائنہ کیا طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ بہتر تربیت حاصل کرے اہم سوالات پر توجہ دیں طلباء سے کہا کہ تعلیم پر توجہ دیں تاکہ اعلی تعلیم حاصل کرنے میں اسانی ہو سکے کئی سوالات پوچھے اچھے جوابات دینے پر طلباء کو سراہا گیا سٹور روم کا معائنہ کیا گیا۔ کھانے کے معیار کو چیک کیا گیا کلکٹر نے ہاسٹل کے عہدے داروں کو مشورہ دیا کہ طلباء کو نئے مینو کے مطابق کھانا کھلانا چاہیے انہوں نے بوائز ہاسٹل کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا دسویں جماعت کے طلباء سے بات کی۔ طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ محنت سے مطالعہ کریں اور محکمہ تعلیم کے ذریعہ فراہم کردہ مطالعاتی مواد کو پڑھیں کیونکہ کلاس دسویں جماعت کے امتحانات کا وقت قریب آرہا ہے طلباء کو مشورہ کہ وہ بہتر مستقبل کے لیے محنت سے مطالعہ کریں کیونکہ اگر وہ پڑھتے ہیں تو ہی ان کا مستقبل روشن ہوگا بعد ازاں کلکٹر نے اسکول کے کچن شیڈ، اسٹور روم اور ڈائننگ ہال کا معائنہ کیا۔ نئے مینو کے مطابق عملے کو طلباء کو معیاری کھانا فراہم کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ سکول کے احاطے کو صاف ستھرا رکھا جائے اس موقع پر پی ڈی ہاؤسنگ چلپتی راؤ، اے ای مادھوا ریڈی، کونڈاپور ایم پی ڈی او، کونڈا پور تحصیلدار، اسکول کے اساتذہ، طلبہ، عملہ اور دیگر موجود تھے