ریاض ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم مودی نے ریاض میں منعقدہ تقریب کے دوران عالمی تاجرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہتر منافع کیلئے انڈین اسٹارٹ اپس کی حمایت کی جانی چاہئے۔ انہوں نے تیقن دیا کہ ان تاجروں کو اپنے سرمایہ کا بہترین منافع ملے گا۔ ہمارے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی مکمل جدیدیت سے استفادہ کرتے ہوئے وہ بہتر منافع حاصل کرسکتے ہیں۔
