نئی دہلی ۔ 25 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے کہا ہے کہ وہ پیٹھ کے نچلے حصہ میں موجود تکلیف سے نہ صرف جلد صحتیاب ہوں گے بلکہ بہتر واپسی بھی کریں گے ۔ بمرہ جنھیں پیٹ میں تکلیف کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف 2 اکٹوبر کو شروع ہونیو الی ٹسٹ سیریز سے باہر ہونا پرا ہے ۔ 25 سالہ بمراہ پیٹھ کی تکلیف کے باعث موجوزہ سیریز سے باہر ہوچکے ہیں، تاہم انھوں نے کہاکہ زخمی ہونا کرکٹ کا ایک حصہ ہے لیکن میں تمام شائقین اور خیرخواہوں کی نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اب میرا مقصد جلد صحتیاب ہوکر بہتر انداز میں واپسی کرنا ہے۔ بمراہ کے زخمی ہونے کے بعداُمیش یادو کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے جبکہ بمرہ کے متعلق یہ گمان کیا جارہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی جانے والی ٹوئنٹی 20 اور ٹسٹ سیریز سے بھی محروم رہیں گے ۔