چیرمین ریاستی اقلیتی فینانس کارپوریشن محمد امتیاز اسحق کا تیقن ، سنگاریڈی میں عیدملاپ پروگرام سے خطاب
سنگا ریڈی ۔ ریاست تلنگانہ میں بہت جلد 10ہزار بے روزگار اقلیتی نوجوانوں کو مائناریٹی کارپوریشن کی جانب سے قرض جاری کیا جائے گا ۔ سنگا ریڈی میں عید ملاپ پروگرام سے ایم اے حکیم سابق نائب صدر اردو اکیڈمی کی جانب سے ان کے مکان پر منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے محمد امتیاز اسحاق چیئرمین اقلیتی کارپوریشن تلنگانہ نے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت اقتدار میں آنے کے بعد 206 اقلیتی اقامتی اسکولس اور کالجس کا قیام عمل میں لاتے ہوئے اقلیتی طلبا و طالبات کو کارپوریٹ طرز پر تعلیم فراہمی کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ بہت جلد ریاست تلنگانہ میں 10 ہزار سے زائد بیروزگار اقلیتی نوجوانوں میں قرض جاری کیا جائے گا ۔ اونرکم ڈرائیور اسکیم کے تحت 790 کاریں جاری کئے گئے ۔جس میں 409 شہر میں اور 360 اضلاع میں جاری کیے گئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 60 سال کے دوران کانگریس حکومت نے کچھ نہیں کیا ٹی آر ایس حکومت اپنے 7 سالہ اقتدار کے دوران شادی مبارک، 24 گھنٹے برقی کی سربراہی اور کئی ایک اسکیمات کو روبہ عمل لاتے ہوئے عوام کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی اور تلنگانہ میں امن و امان کی برقراری پر خصوصی توجہ دی گئی اور تلنگانہ میں گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھنے کیلئے چندر شیکھر راؤ چیف منسٹر کی جانب سے ہمیشہ اس پر توجہ دی گئی ایم اے حکیم سابق نائب صدر اردو اکیڈمی نے اپنی خیر مقدمی تقریر میں کہا کہ اقلیتوں کی ترقی ہی ہمارا اصل مقصد ہے اس موقع پر مفتی محمد اسلم سلطان قاسمی ضلع صدر جمیعت العلما، پی مانکیم نائب صدر ڈی سی سی بی۔ ہری کشن۔ مسعود بن عبداللہ۔ حبیب رسول صمد۔ امیر الدین، نوید۔ صلاح الدین، منیر۔ ایم اے ساجد۔ وسیم اور دیگر موجود تھے اس موقع پر ایم اے حکیم سابق نائب صدر اردو اکیدمیی اور محمد امتیاز اسحاق کی کثرت سے گل پوشی کی۔