بہت کم لوگ پہنچتے ہیں عدالت، زیادہ تر آبادی خاموش رہکر تکلیف اٹھانے پر مجبور: وزیراعظم مودی کے سامنے بولے چیف جسٹس

   

نئی دہلی: انصاف تک رسائی کو “سماجی نجات کا ذریعہ” قرار دیتے ہوئے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا نے ہفتہ کو کہا کہ آبادی کا صرف ایک بہت ہی چھوٹا حصہ عدالتوں تک پہنچ سکتا ہے اور زیادہ تر لوگ کمی کی وجہ سے خاموشی سے دکھ اٹھاتے ہیں۔ جسٹس رمنا نے آل انڈیا ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹیز کی پہلی میٹنگ میں کہا کہ ٹیکنالوجی لوگوں کو قابل بنانے میں بڑا رول ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے عدلیہ پر زور دیا کہ “انصاف کی فراہمی کو تیز کرنے کے لیے جدید تکنیکی آلات کو اپنائے”۔آل انڈیا ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹیز کی میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے عدلیہ پر زور دیا کہ وہ مختلف جیلوں میں بند زیر سماعت قیدیوں کی رہائی کے عمل کو تیز کرے۔