بہرائچ: بدمعاشوں کی فائرنگ میں بی جے پی لیڈر زخمی

   

بہرائچ: 06 مارچ(سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے دیہات کوتوالی علاقے میں نامعلوم بدمعاشوں نے چہارشنبہ کو بھارتیہ جنتا پارتی(بی جے پی) کے شراوستی لوک سبھا سیٹ انچارج رام سندر چودھری پر فائرنگ کر کے ان کو زخمی کردیا۔ سندرچودھری کو ضلع اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے ۔گولی لیڈر کے پیٹھ میں لگی ہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر گورو گروور نے بتایا کہ مسٹر چودھری اپنی گاڑی سے شراوستی جارہے تھے راستے میں بہرائچ۔ بلرامپور شاہراہ پر سپنا فلور مل کے نزدیک پانی پینے کے لئے انہوں نے گاڑی ررکوائی۔ اسی دوران ایک دوسری گاڑی پر سوار بدمعاشوں نے سندرچودھری پر فائرنگ کردی۔ گولی ان کے پیٹھ میں لگی ہے ۔