نئی دہلی: بہرائچ میں بلڈوزر کارروائی پر الہ آباد ہائی کورٹ نے 15 دن کے لیے روک لگا دی ہے۔ اب اس معاملے میں دوبارہ سماعت 23 اکتوبر کو ہوگی۔پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے سرکاری راستے پر تجاوزات کا حوالہ دیتے ہوئے نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس میں تین دن کے اندر دیہی سڑک کے درمیان سے 60 فٹ کے فاصلے پر بنائی گئی تعمیرات کو ہٹانے کا حکم دیا گیا تھا۔ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے 23 افراد کے گھروں اور دکانوں پر نوٹس چسپاں کیا گیا تھاجنہیں جواب داخل کرنے کے لیے 15 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ اب 23 اکتوبر کی سماعت کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔