بہرام پور سے منتقل کیا جانے والا گانجہ ضبط

   

حیدرآباد ۔ 5 جولائی ۔ ( سیاست نیوز) ریلوے پولیس نے بہرام پور سے اورنگ آباد منتقل کئے جارہے گانجہ کو ضبط کرلیا جو برائے حیدرآباد اڈیشہ سے مہاراشٹرا منتقل کیا جارہا تھا اور چار افراد بشمول تین خواتین کو گرفتار کرتے ہوئے اُن کے قبضہ سے (45,860) گرام گانجہ کو ضبط کرلیا جس کی مالیت (22,93,000) روپئے بتائی گئی ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جی آر پی سید نعیم الدین جاوید نے یہ بات بتائی ۔ انھوں نے بتایا کہ سکندرآباد ریلوے پولیس ( جی آر پی ) اور ایگل نے ریلوے پروٹکشن فورس کے ساتھ مشترکہ کارروائی انجام دی ۔ انھوں نے بتایا کہ 24 سالہ بالی آنش پوار ، 35 سالہ روہت جی چوہان ، 28 سالہ رجنی روہت چوہان اور 44 سالہ پدما اشوک پمیلے کو گرفتار کرلیا جبکہ بھورا اور آشیش کمار فرار ہیں۔ ع