بہنیں ہونے کا باوجود کاجول اور رانی میں دوریاں کیوں

   

ممبئی ۔ کرن جوہر کے شو کافی ود کرن سیزن 8 کے تازہ ترین ایپی سوڈ میں مداحوں نے ایک بار پھر فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کی ٹیم کا دوبارہ اتحاد دیکھا۔ اگرچہ اس ری یونین میں راہول (شاہ رخ خان) موجود نہیں ہیں لیکن ان کی غیر موجودگی میں فلم کے ہدایت کار اور ڈزنی ہاٹ اسٹار چیٹ شو کے میزبان کرن جوہر کے ساتھ ٹینا (رانی مکھرجی) اور انجلی (کاجول) نے ناظرین کو خوب محظوظ کیا۔ اس دوران رانی اور کاجول نے اپنے رشتے کے حوالے سے کئی دلچسپ انکشافات بھی کیے۔ کرن جوہر نے رانی اور کاجول کے سامنے بتایا کہ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کی شوٹنگ کے دوران کاجول اور رانی نے ایک دوسرے سے بالکل بات نہیں کی۔ جب کرن جوہر نے ان کا یہ رویہ دیکھا تو وہ بھی بہت پریشان ہوئے کیونکہ کرن کو معلوم تھا کہ رانی اور کاجول بہنیں ہیں۔ رانی کے والد رام مکھرجی اور کاجول کے والد شومو مکھرجی ایک دوسرے کے بھائی (کزن) ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بہنوں کا آپس میں بالکل بھی بات نہ کرنا کرن جوہر کو الجھا رہا تھا۔ یہی نہیں، رانی مکھرجی نے کافی ود کرن میں یہ بھی کہا کہ سال 2000 میں کاجول اور ایشوریا رائے کے درمیان انہوں نے ایشوریہ سے زیادہ بات کی۔ رانی نے یہ بھی کہا کچھ کچھ ہوتا ہے کی شوٹنگ کے دوران کاجول کا رویہ عجیب لگ رہا تھا۔ لیکن آج ان دونوں کے تعلقات بالکل بدل چکے ہیں۔ رانی نے کہا کہ اگرچہ ان کا ایک دوسرے سے کوئی رابطہ نہیں تھا لیکن ان کے والد ایک دوسرے کے بہت قریب تھے۔ جب دونوں نے اپنے والد کو کھو دیا تو انہوں نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ آج دونوں کے درمیان اچھا رشتہ ہے۔