حیدرآباد: مادھا پور پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں بہن سے بحث و تکرار کے بعد ایک خاتون نے زہر پی کر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ سیتارا بیگم جو آسام کی متوطن تھی اور اس کی شادی جمال الدین سے ہوئی تھی۔ مذکورہ خاتون مادھا پور کے صدیق نگر میں رہتی تھی اور 27 مارچ کو اس کا جھگڑا بہن سے ہوا تھا جس کے دوران اس نے اپنے بھانجہ کی پٹائی کی تھی ۔ بہن سے جھگڑا کے بعد دلبرداشتہ ہونے کے نتیجہ میں سیتارا بیگم نے نامعلوم زہر پی لیا تھا جس کے سبب اسے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا اور دوران علاج فوت ہوگئی۔ پولیس مادھا پور نے ایک مقدم درج کرلیا۔