حیدرآباد۔/4 فروری، ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ پہاڑی شریف میں پیش آئے شرمناک واقعہ میں ایک نوجوان کو بہن کی عصمت ریزی کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس انسانیت سوز و شرمناک حرکت کو انجام دینے والے درندہ صفت نوجوان کو پولیس پہاڑی شریف نے حراست میں لے لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ بدقماش نے مکان میں والدین کی غیر موجودگی میں یہ شرمناک حرکت کی۔ مکان میں والدین کی غیر موجودگی میں لڑکی تنہا تھی ۔ لڑکی خوف زدہ ہونے کے سبب اس شرمناک واقعہ کو کسی سے بیان کر نہیںپائی۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب اس درندے نے کچھ دن قبل بھی جنسی زیادتی کی کوشش کی اور لڑکی نے والدین سے اس واقعہ کو بیان کردیا۔ پہاڑی شریف پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ع