بہن کی مدد سے ساتھی کی عصمت ریزی ، طالب علم گرفتار

   

ادے پور: ایک چونکا دینے والے واقعہ میں راجستھان کے ادے پور ضلع کے ہیران ماگری علاقے میں ایک نابالغ لڑکے کو اپنی بہن کی مدد سے 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پرعصمت ریزی کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ملزم نشے کا عادی ہے اس لیے اسے ڈی ایڈکشن سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ تاہم اس کی بہن گھر پر ہے۔ پولیس نے متاثرہ کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ہیرن ماگری پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او رام سمر مینا نے میڈیا کو یہ بات بتائی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ اور ملزم ایک خانگی اسکول میں دسویں جماعت کے طالبہ ہیں ۔ وہ دونوں ملزمان ایک ہی ٹیوشن کلاس میں جاتے تھے اور دوست تھے۔ لڑکا متاثرہ لڑکی سے اپنی عریاں ویڈیو شیئرکرنے کے لیے کہہ رہا تھا جس پر اس نے انکارکر دیا تھا۔