حیدرآباد۔ /26 جنوری، ( سیاست نیوز) بہن کے گھر سے فرار ہونے اور پسند کی شادی سے دلبرداشتہ ایک بھائی نے خودکشی کرلی۔ چلکل گوڑہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 22 سالہ پون کلیان نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق عنبر نگر علاقہ کا ساکن پون کلیان ایک کپڑوں کی دکان میں ملازمت کرتا تھا۔ اس نوجوان کی بہن 25 سالہ مونیکا جو بی ٹیک زیر تعلیم تھی 22 جنوری کو گھر سے فرار ہوگئی اور پتہ چلا کہ اس نے فرار ہونے کے بعد پسند سے شادی کرلی۔ بیٹی کے گھر سے بھاگنے کی اطلاع مونیکا کے والدین نے رسوائی کے خوف سے راز میں رکھا اور پولیس کو بھی اطلاع نہیں دی۔ پون کلیان کے والدین عزت کی خاطر اپنے رشتہ دار کے مکان کاٹے دھن منتقل ہوگئے تاکہ اس بات کا کسی کو پتہ نہ چلے۔ ان حالات سے پون کلیان شدید دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے خودکشی کرلی۔ ع