بہن کے ساتھ کٹرینہ کی تصاویر وائرل

   

ممبئی۔ بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف جو حال ہی میں وجے سیتھوپتی کے ساتھ میری کرسمس فلم میں نظر آئی تھیں، دہلی میں اپنی بہن ازابیل کے ساتھ ویمنز پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں نظر آئیں اور ان کی بہن کے ساتھ تصاویر عوام میں مقبول ہوگئیں ہیں ۔ انسٹاگرام پر اداکارہ نے منگل کو گجرات جائنٹس اور یوپی واریرز کے درمیان میچ کی تصاویر شائع کی ۔ کترینہ نے کیپشن میں لکھا: یہ لڑکیاں… دل سے۔ آپ کے لیے مزید طاقت اور انتہائی دلکش شرما خاندان کے ساتھ ایک شاندار وقت۔ اس سے قبل کٹرینہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک نوجوان مداح کو اپنے ساتھ تصویر لینے میں مدد کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔ وائرل کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ دو بچے بظاہر ان کے ساتھ تصویریں لینا چاہتے ہیں۔ اپنی جرسی، ڈینم اور سفید جوتوں پر سیاہ جیکٹ پہننے والی اداکارہ نے چھوٹی بہن کو اپنے قریب کیا، اسے کیمرے کی طرف موڑا اور ان کے ساتھ پوز دیا۔ منگل کی صبح کٹرینہ ازابیل کے ساتھ دہلی سے ممبئی واپس آئیں۔