بہوجن سماج پارٹی میٹنگ میدان جنگ میں تبدیل ، سینئر لیڈر پر حملہ

   

امراوتی۔ 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے علاقہ امراوتی میں آج پارٹی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے بہوجن سماج پارٹی نے ایک میٹنگ طلب کی تھی، لیکن یہ میٹنگ اچانک ہی پرتشدد ہوگئی اور پارٹی ورکرس جو احتجاج کررہے تھے، بی ایس پی کے سینئر لیڈر اور ریاستی صدر سندیپ تاجنے پر حملہ کردیا۔ ناراض پارٹی ورکرس نے ان کا نہ صرف لباس تار تار کردیا گیا بلکہ ان پر کرسیاں بھی برسائی۔ میٹنگ ہال میں ہر طرف افراتفری کا ماحول دیکھا گیا جس کو این ڈی ٹی وی نے اپنے کیمرہ میں قید کرلیا، لیکن کرسیوں سے حملے کے باوجود وہ وہاں سے محفوظ طریقہ سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ ناراض پارٹی ورکرس اس بات سے سخت ناراض تھے کہ ان کی پارٹی کا فیصد 2014ء انتخابات کے مقابلہ میں 1% سے بھی کم ہوگیا، جس کیلئے وہ پارٹی لیڈرس کی ذمہ دار قرار دے رہے تھے۔ حلقہ لوک سبھا امراوتی نے بی ایس پی امیدوار موتی رام جی وانکھیڈے کو شیوسینا کے ادسول آنند راؤ ویٹھوبھا نے12,000 ووٹوں سے شکست دی تھی۔