بہو بیٹیوں پر شخصی تنقیدیں نہ کریں : جونیر این ٹی آر

   

حیدرآباد ۔ 20 نومبر (سیاست نیوز) فلم اسٹار جونیر این ٹی آر نے کل آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی میں پیش آئے تلخ واقعات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹوئیٹ کیا اور سوشل میڈیا پر ویڈیو ریلیز کیا۔ فلم اسٹار نے اس واقعہ پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں تنقیدیں عام بات ہیں اور ہونی بھی چاہئے مگر وہ عوامی مسائل تک محدود رہے تو بہتر ہے کسی کے خلاف بھی نجی تنقیدیں کرنا مناسب نہیں ہے۔ عوامی مسائل کو نظرانداز کرکے کسی کو بھی شخصی تنقیدوں کا نشانہ بنانا ٹھیک نہیں۔ اس کی ہمیں ہماری تہذیب و ثقافت بھی اجازت نہیں دیتی۔ بالخصوص ہماری خواتین کے خلاف قابل اعتراض، نازیبا الفاظ کا استعمال کرنا اوچھی سیاست کو جنم دینے کے مترادف ہے۔ ہمارے سماج میں خواتین بالخصوص بہو بیٹیوں کا کافی احترام کیا جاتا ہے۔ اس روایت کو ہمیں نئی نسل کو منتقل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ وہ یہ ردعمل شخصی طور پر غیر پارلیمانی ریمارکس کا شکار ہونے والے خاندان کے رکن کی حیثیت سے نہیں کررہے ہیں بلکہ ایک بیٹے اور باپ کی حیثیت سے کل پیش آئے واقعہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ ہماری تہذیب و اقدار کو آگ لگانے کی کوئی بھی کوشش نہ کریں۔ انتشاری سیاسی کلچر کو فروغ نہ دینے کی وہ سیاسی قائدین سے اپیل کررہے ہیں۔ ن