بہو نے ساس کا قتل کردیا۔ وشاکھاپٹنم میں واقعہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 8نومبر(یواین آئی)اے پی کے وشاکھا پٹنم میں معمولی بات پر بہو نے ساس کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق، پندرورتی کی رہنے والی جینتی کنکا مہالکشمی (66) مشتبہ حالات میں ہلاک ہوگئی۔ پولیس نے آگ لگنے کا حادثہ سمجھا، مگر جانچ میںکئی انکشافات ہوئے ۔ مہالکشمی کا اس کی بہو نے منصوبہ بند طریقہ سے قتل کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق، للیتا نے ‘چور پولیس’ کا کھیل کھیلنے کے بہانے ساس کو بیٹھنے کو کہا۔ اس کے ہاتھ، پاؤں باندھ دیئے اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر پٹرول چھڑک دیا۔ پھر جلتا ہوادیا لاکر آگ لگا دی اور کمرہ بند کر کے باہر نکل گئی۔ پھر وہ روتی ہوئی پڑوسیوں کو بلانے لگی کہ میری ساس جل رہی ہیں!تمام نے اسے حادثہ سمجھ کر افسوس ظاہر کیا۔ پولیس نے بھی ابتدا میں اسے اتفاقی آگ کا واقعہ مانا، مگر جب للیتا کے رویہ پر شک ہوا تو گہرائی سے جانچ کی۔ سخت پوچھ گچھ پر للیتا نے جرم قبول کر لیا ۔