یلاریڈی /17 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل رام ریڈی کے علاقہ ایساپلی میں چار دن قبل بھودیوا نامی خاتون کا قتل کا واقعہ پیش آیا تھا ۔ خاتون کی گھر پر ہی مشتبہ حالت میں موت ہونے پر پولیس نے تحقیقات کرکے بہو نندانا کو حراست میں لیکر اس سے تفتیش کرنے پر ساس کا قتل کرنے کا جرم قبول کیا ۔ قتل کرنے کے بعد نعش پر کیروسن ڈال کر جلادیا تھا تاکہ یہ قتل خودکشی معلوم ہو ۔ پولیس نے نندانا کو اقبال جرم کے بعد ریمانرڈ کیلئے بھیج دیا ۔ سب انسپکٹر مسٹر راجو نے مزید بتایا کہ نندانا کے دوسرے مرد سے ناجائز تعلقات تھے جس کیلئے اس نے اپنی ساس کو راستہ سے ہٹا دیا ۔