پولیس کا بھاری بندوبست اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مکمل نگرانی
حیدرآباد : جی ایچ ایم سی کے انتخابات اس مرتبہ بیالٹ باکس کے ذریعہ منعقد کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے سرکل واری سطح پر جملہ 150 وارڈس کے لیے ڈی آر سی سنٹرس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ ان مراکز کے ذریعہ انتخابی عملہ کو مٹیرئل سربراہ کیا جائے گا۔ رائے دہی کے بعد بیالٹ باکس کو مختلف سنٹرس کے اسٹرانگ رومس میں محفوظ رکھا جائے گا۔ ان مراکز کو مکمل سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی اور پولیس کی بھاری بندوبست میں رکھا جائے گا۔ کائونٹنگ کے دن انہیں باہر نکال کر ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ بعدازاں ان بیالٹ باکس کو جوں کا توں محفوظ رکھا جائے گا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ گریٹر حیدرآباد کے انتخابات کے پیش نظر جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے (ڈی آر سی) ڈسٹریبیوشن ریشن کائونٹگ مراکز کی نشاندہی کرلی ہے۔ 30 سرکلس میں ہر سرکل میں ایک ڈی آر سی مرکزی قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ ان مراکز میں وارڈس کی بنیاد پر علیحدہ علیحدہ اسٹرانگ رومس، کاوئنٹنگ مراکز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ بیالٹ باکس کو مکمل پولیس کی سکیوریٹی سی سی کیمروں کی نگرانی میں محفوظ رکھنے کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ اسٹیٹ الیکشن کمشنر پارتا سارتھی نے ان انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ وقت سے پہلے تمام اقدامات کریں۔