بیان بازی سے قبل حقائق سے واقف ہونا ضروری : اجئے دیوگن

   

٭ بالی ووڈ اداکار اجئے دیوگن نے شہریت ترمیمی قانون اور اس کے خلاف جاری احتجاج سے متعلق کہا کہ ہم اثر قبول کرنے والے لوگ ہیں۔ ہمیں حساس ہونے کی ضرورت ہے اور کوئی بھی بیان دینے سے قبل حقائق کو جاننا چاہئے۔ اس وقت تک ہمیں خاموش رہنے کی ضرورت ہے جب تک یہ معلوم نہ ہوجائے کہ حقیقت میں کیا ہورہا ہے۔ یوں ہی بیانات نہیں دینا چاہئے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ہماری سوسائٹی میں بیان دینے سے اس کا مطلب کچھ اور ہوجاتا ہے۔