بیاٹری کے بغیر گاڑیوں کی فروخت اور رجسٹریشن کو منظوری

   

نئی دہلی:روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے کہا ہے کہ جن گاڑیوں میں بیاٹری فٹ نہیں ہے ان کی فروخت اور رجسٹریشن کو منظوری فراہم کی گئی ہے ۔وزارت نے اس سلسلے میں سبھی ریاستوں کے ٹرانسپورٹ سکریٹریوں کو خط لکھ کر اس بارے میں جانکاری دی ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ یہ اجازت انہیں گاڑیوں کیلئے ہوگی جنہیں اس کیلئے موزوں پایا جائے گا اور وہ اس سلسلے میں جاری رہنما ہدایات کے دائرے میں آتی ہیں۔واضح رہے کہ حکومت ملک گاڑیوں سے سے ہونے والی آلودگی کو کم کرنے کیلئے اس طرح کی کوششیں کررہی ہے۔