بیت الخلاء تعمیر کروانے کا تحریری وعدہ لینے کے بعد بہو سسرال جانے کیلئے تیار

,

   

گورکھپور: اترپردیش کے ضلع گورکھپور میں ایک نئی نویلی دلہن نے سسرال میں بیت الخلاء نہ ہونے کی وجہ سے سسرال جانے سے انکار کردیاہے۔ذرائع کے مطابق گورکھپور کے بڑہل گنج میں علاقہ میں رہنے والی سمن شادی کے بعد سسرال سہواکول گاؤں گئی تو اسے گھر میں بیت الخلاء نہیں تھا۔ کئی دن تک اس نے گھر کے باہر قضائے حاجت سے درپیش تکالیف کا ذکر اپنے شوہر سے بھی کیالیکن کسی نے اس کی بات نہیں سنی۔

کچھ دن بعد جب وہ اپنے مائیکہ آئی تو واپس اپنے سسرال جانے سے انکار کردیا۔ اس نے سسرال والو ں کے سامنے شرط رکھی کہ جب تک سسرال میں بیت الخلاء نہیں بنایا جائے گا تب تک وہ سسرال نہیں آئے گی۔ بہو سے ناراض سسرال والوں نے پولیس سے رجوع ہوکر شکایت درج کروائی۔پولیس کا کہنا ہیکہ زمین کے تنازعہ کے سبب بیت الخلاء نہیں بنایا جاسکا ہے۔ آخر کار بیت الخلاء بنانے کے تحریری وعدے کے بعد سمن سسرال جانے کیلئے راضی ہوگئی۔