بیت المال کمیٹی میدک کے اجلاس کا انعقاد

   

میدک۔ بیت المال کمیٹی میدک کا ایک اہم اجلاس مسجد رواہل پتلم بیس میں منعقد ہوا جس میں ماہ رمضان میں مستحق افراد کو امداد کی تقسیم پر تبادلے خیال کیا گیا۔ بیت المال کی جانب سے رمضان کی آخری دہے میں مستحق افراد کے لئے نقد رقم تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ رمضان عید پیاکیج تقسیم کے سلسلے میں بھی غور کیا گیا۔ اس اجلاس میں سید عبدالعلیم بیت المال میدک کے بانی اور عامل کے انتقال پر تعزیت پیش کی گئی اورعامل کی حیثیت سے حافظ محمد عبداللطیف حسن کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ خازن کی حیثیت سے مرزا سہل بیگ کا تقرر عمل میں لایا گیا۔ اس اجلاس میں کمیٹی صدر عابد علی شطاری، نائب صدر حافظ سید خواجہ معز الدین، محمد رئیس الدین، سرپرست کمیٹی محمد عارف حسین، معتمد کمیٹی محمد ریاض الدین جرنلسٹ، خازن مرزا سہیل بیگ ایڈوکیٹ، محمد مرتضی دیگر موجود تھے۔