بیت المال کورٹلہ کی تعمیر کیلئے اجازت دینے کی خواہش

   

مقامی اقلیتی قائدین کی نمائندگی پر میونسپل کمشنر ڈائرکٹر کو عامر علی خان ایم ایل سی کا مکتوب
کورٹلہ ۔ 31 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد وسیم ڈسٹرکٹ نائب صدر کانگریس، جناب محمد چاند پاشاہ جرنلسٹ کورٹلہ نے دفتر روزنامہ سیاست پہنچ کر جناب عامر علی خان ایم ایل سی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر ان کی شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا اور سیاسی، سماجی و ملی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بیت المال کورٹلہ کی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے کورٹلہ برج کے قریب جو زمین الاٹ کی گئی تھی اس مقام پر احمد عبدالقیوم سابق کونسلر مجلس بلدیہ کورٹلہ کی جانب سے بلڈنگ کی تعمیر کے لئے اجازت دینے کے سلسلے میں نمائندگی کرنے پر کمشنر مجلس بلدیہ نے کورٹلہ برج کے قریب بیت المال کورٹلہ کی بلڈنگ کی تعمیر کے سلسلے میں اجازت نہیں دی جس پر جناب محمد وسیم، جناب چاند پاشاہ نے دفتر روزنامہ سیاست پہنچ کر جناب عامر علی خان ایم ایل سی سے نمائندگی کرتے ہوئے بیت المال کورٹلہ کی بلڈنگ کی تعمیر کے سلسلے میں اجازت دلوائے جانے کی اپیل کی جس پر 29 جنوری 2025 کو تحریر کردہ خط میں جناب عامر علی خان ایم ایل سی نے کمشنر ڈائرکٹر، ڈائرکٹر آف میونسپل اڈمنسٹریشن گورنمنٹ تلنگانہ سے بیت المال کورٹلہ کی بلڈنگ کی تعمیر کی اجازت دینے کی خواہش کی ۔