یروشلم : اسرائیلی حکام نے مقبوضہ شمال مشرقی بیت المقدس میں عیساویہ کے مقام پر زیرتعمیر مسجد کا تعمیراتی کام رکوا دیا۔ مقامی فلسطینی رہنما محمد ابو حمص نے بتایا کہ صہیونی بلدیہ نے جنوب مشرقی عیساویہ میں زیر تعمیر مسجد تقویٰ اور اس کے اطراف میں زیرتعمیر دیگر املاک کی تعمیر پر پابندی عائد کردی۔ بلدیہ نے مسجد کی تعمیر روکنے کے لیے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں نے اس مسجد کی تعمیر بغیر اجازت کے شروع کی ہے۔ انہوں نے مسجد کے تعمیر شدہ حصے کو مسمار کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔واضح رہے کہ عیساویہ کا علاقہ بیت المقدس کے ان مقامات میں شمار کیا جاتا ہے ، جو اسرائیلی حکام کی غنڈہ گردی اور آباد کاروں کے جرائم کا گڑھ بن چکے ہیں۔