بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کے دھاووں کا سلسلہ جاری

   

یروشلم ۔ اسرائیلی فوج کے مظالم اور بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کے دھاووں کے باعث جاری کشیدگی مغربی کنارہ کے کئی علاقوں میں پھیل گئی۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی خاتون کو شہید کردیا، جبکہ درجنوں فلسطینیوں کو زخمی کردیا گیا۔ دوسری طرف کم سے کم دس فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک 15 سالہ فلسطینی بچہ شدید زخمی ہوگیا تھا جو بعد ازاں دوران علاج شہید ہوگیا۔ اسرائیلی فوج، فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تحت اس نے تاحال سینکڑوں فلسطینیوں کو زبردستی گرفتار کرلیا۔