بیجاتنقیدوں سے بازآنے کانگریس قائد کو مشورہ

   

پونم پربھاکر کو محمد عبدالوہاب انور کا سخت انتباہ
حسن آباد ۔ 22مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی حسن آباد کے ٹی آر ایس قائدین جناب محمد عبدالوہاب انور صدر ٹاؤن کمیٹی اے تروپتی ریڈی صدر مارکٹ کمیٹی آر راجا ریڈی ، نائب صدر ضلع پریشد بھوکیا منگا نائک ، ضلع پریشد رکن ڈی راجیہ لکشمی نیشنل کوآپریٹیو و دیگر نے آج کیمپ دفتر حسن آباد میں منعقدہ اپنی ایک پُرہجوم پریس کانفرنس میں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ صدر پونم پربھاکر گوڈو حسن آباد کے کانگریس قائد بسما سریرام چکرورتی و دیگر کے حالیہ دورے گوریلی پراجکٹ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کانگریس قائدین کے الزامات کو حقائق سے بعید قرار دیا ۔ انہوں نے کانگریس قائدین پر زور دیا کہ وہ بیجا و غیر ضروری تنقید کرنے سے باز آجائیں بصورت دیگر کانگریس قائدین کو حسن آباد حلقہ کے عوام کی شدید برہمی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ رکن اسمبلی حسن آباد مسٹر وی ستیش کمار گذشتہ 6سالوں سے حلقہ کی ہمہ جہتی ترقی و عوام کی خوشحالی کے علاوہ گوریلی پراجکٹ کی تکمیل کیلئے متواتر ریاستی وزیراعلیٰ کے سی آر و ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ سے مسلسل ربط میں رہ کر مقررہ نشانے سے قبل پراجکٹ کو پورا کرنے کیلئے سنجیدہ طور پر کوشاں ہے ۔ صدر ٹاؤن کمیٹی جناب محمد عبدالوہاب انور نے سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر کو کھلا چیلنج کرتے ہوئے اپنی کارکردگی کو ظاہر کرنے اور رکن اسمبلی حسن آباد وی ستیش کمار کو ہدف تنقید بنانے سے باز آجانے کا سخت الفاظ میں انتباہ دیا ۔ انہوں نے کانگریس و بی جے پی قائدین کو ریاست کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے تلنگانہ حکومت کے ساتھ تعاون کرن