بیجنگ: چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جمعرات کی شام میٹرو ٹرین کو پیش آنے والے حادثے میں کم از کم 102 افراد زخمی ہو گئے۔بیجنگ حالیہ دنوں میں برفانی طوفانوں کی زد میں ہے جس سے ٹرانسپورٹ آپریٹنگ کی صورت حال متاثر ہوئی ہے اور اس کے نتیجے میں پورے شہر میں مواصلات میں تاخیر کا سامنا ہے۔حکام نے جمعے کو بتایا کہ یہ حادثہ جمعرات کی شام اس وقت پیش آیا جب ایک میٹرو ٹرین کی آخری دو بوگیاں آگے والی بوگیوں سے الگ ہوگئیں۔سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق رات گئے تک کل 515 افراد کو معائنے کے لیے ہسپتال لایا گیا جن میں سے 102 کو فریکچر ہوا۔