بیجنگ 29جولائی (یو این آئی)بیجنگ میونسپل فلڈ کنٹرول ہیڈکوارٹر نے منگل کو بتایا کہ شدید طوفانی بارشوں کے تازہ ترین دور کے نتیجے میں بیجنگ میں پیر کی آدھی رات تک 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔یہ اموات بیجنگ کے شمالی پہاڑی اضلاع میں ہوئیں جن میں سے 28 میون میں اور دو یان کنگ میں ہوئیں۔مقامی حکام کے مطابق شہر بھر میں مجموعی طور پر 80332 افراد کو منتقل کیا گیا ہے اور سب سے زیادہ بارش میون میں ریکارڈ کی گئی جو 543.4 ملی میٹر تک پہنچ گئی۔طوفانی بارش کی وجہ سے متعدد سڑکیں بند اور 136دیہاتوں کی بجلی سپلائی متاثر ہوئی ہے ۔بیجنگ میں حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ تیز بہنے والی ندیوں سے دور رہیں۔