بیجنگ ۔ یکم مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں متعدد عوامی پارکس اور میوزیم شہریوں کے لیے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔ بیجنگ حکومت کی جانب سے سیاحتی مقامات کو بھی جزوی طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت کورونا وائرس کی عالمی وبا کے سبب ملک گیر لاک ڈاؤن میں نرمی کے سلسلے کا آغازہے۔ عوامی مقامات میں یومیہ زیادہ سے زیادہ پانچ ہزار شہریوں کے داخلے کی اجازت ہو گی۔ اطلاعات کے مطابق چین میں یہ اقدامات یکم مئی سے شروع ہونے والی پانچ روزہ تعطیلات کے آغاز اور بائیس مئی کو چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے اجلاس سے قبل متعارف کروائے گئے ہیں۔
روس نے واشنگٹن میں کیوبا سفارت خانے پر حملے کی مذمت کی
ماسکو ، یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں واقع روسی سفارت خانے نے حال ہی میں امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں کیوبا کے سفارت خانے پر ہوئی فائرنگ کی مذمت کی ہے ۔ سفارت خانے نے جمعرات کی شام اپنے فیس بک پیج پر لکھا‘‘ ہم واشنگٹن میں کیوبا سفارت خانے پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہے ۔