بیجنگ ۔16جون (سیاست ڈاٹ کام) چینی دارالحکومت کی ایک ہول سیل مارکٹ میں کورونا پھیلنے کے بعد چین نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ضلعی حکومت کے سربراہ، برسر اقتدار جماعت کے مقامی سیکریٹری اور علاقہ کی مارکٹوں کے جنرل ڈائریکٹر کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ چین میں گزشتہ کئی ہفتوں سے کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا لیکن پھر بیجنگ کی ایک فوڈ ہول سیل مارکٹ میں کورونا کے چند نئے کیس سامنے آئے اور پیر تک ان کی تعداد 49تک پہنچ گئی تھی۔