بیجنگ میں کورونا کے 44 نئے کیسز

   

بیجنگ ، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) چین کے ہیلتھ افسروں نے بدھ کے روز بتایا کہ یہاں کورونا وائرس کے 44 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بتایا کہ بیجنگ میں 31 کیسز ہیں ، صوبہ ہوبئی اور صوبہ ژ جیانگ سے ہے ایک ایک کیس سامنے آیا ہے ۔ تاہم یہاں منگل کو کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے ۔