بیجو جنتادل ایم پی کانگریس میں شامل ہوں گے

   

کھنڈمال کی نمائندگی کرنے والے رکن پارلیمنٹ کا بی جے ڈی سے استعفیٰ
بھوبنیشور 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اڈیشہ کے حلقہ لوک سبھا کھنڈمال کے ایم پی پریتوش راجیشوری سنگھ عنقریب اپوزیشن پارٹی کانگریس میں شامل ہوجائیں گے۔ اڈیشہ اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نرنجن پٹنائک نے کہاکہ راجیشور سنگھ نے کانگریس میں شامل ہونے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اُنھوں نے کل ہی بیجو جنتادل سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کھنڈوال لوک سبھا حلقہ سے انھیں پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر انھوں نے یہ فیصلہ کیا۔ پٹنائک نے کہاکہ مجھے پریتوش راجیشوری سے مکتوب موصول ہوا ہے اور اُنھوں نے کانگریس میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ وہ 23 یا 24 مارچ کو پارٹی میں باقاعدہ شامل ہونی چاہتی ہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پٹنائک نے کہاکہ کانگریس نے ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ انھیں کس حلقہ سے امیدوار بنایا جائے۔ جبکہ ہم نے کھنڈمال لوک سبھا حلقہ کے لئے اپنے امیدوار کا پہلے ہی اعلان کردیا ہے۔