ضلع انچارج وزیرایشورکھنڈرے کاتیقن ‘ڈاکٹرشیوکماراور دیگر کے خلاف لاپرواہی کے سنگین الزامات
بیدر۔یکم نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع انچارج وزیر ایشور کھنڈرے نے کہا کہ بیدرانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس میں ہونے والی بے قاعدگیوں اور افراتفری کی مکمل جانچ کی جائے گی اور قصورواروں کے خلاف مناسب تادیبی کاروائی کی جائے گی اور بریمس ہاسپٹل کونئی زندگی دی جائے گی۔ اس سلسلے میں انہوں نے مزید کہا کہ میں وزیر برائے طبی تعلیم ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل کوبریمس میں ہوئی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کرنے کیلئے ایک لیٹر لکھا ہے اوران کی توجہ بریمس میںہورہی افراتفری اورتنازعہ میں گھرے ہوئے معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اوریہ رپورٹ میڈیا میں آرہی ہیں۔ یہ حکومت اورمجھے ضلع انچارج کیلئے شرمناک ہے اور تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جب بارش ہوتی ہے ‘ہاسپٹل کے فرش سے پانی کاچشمہ بہہ نکلتا ہے۔ میں نے اس ضمن میں تحریری نوٹس دیا ہے لیکن اس کی مرمت کا کام نہیںہوا‘ یہاں بھی غفلت برتی گئی ۔ گزشتہ چندماہ کے دوران 40 سے زائد ماہرڈاکٹروں کو بھرتی کیاگیا ۔ یہ سب بھرتی اصول اور ضوابط پرعمل کے بغیر اور سرکار سے بغیر اجازت اوربغیرانٹرویو لیے کیاگیا اورانہیں نوکری سے برخاست کردیاگیا اور ہاسپٹل میں دوائیوں کی خریداری میںمقررہ طریقے کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ سرکاری دواخانہ غریب مریضوں کیلئے امیدکی کرن ہوناچاہئے۔ تاہم بریمس کے ڈائرکٹرفرائض سے لاپرواہی کے سبب مشکلات اور نقصان اٹھاناپڑرہا ہے اورکہاکہ ہاسپٹل کے مسائل کوحل کیا جاناچاہئے اورعام لوگوںکو اچھی اور معیاری صحت کی خدمات فراہم کی جائے گی۔