بیدر۔ بیدرمیں حادثہ کے سبب دوافراد کے فوت ہونے کی اطلاع ہے۔ ذرائع کے بموجب کاربے قابوہونے کے سبب درخت سے ٹکر اگئی اورکار میں موجود ڈرائیور اور ساتھی دونوں فوت ہوگئے۔ یہ حادثہ پارٹی کے بعد ظہیرآباد سے بیدر آتے ہوئے دیوادیواگارڈن کے قریب کل ایک بجے رات کو ہوا۔دونوں ایک ہی گاڑی میں تھے۔ ڈرائیور (30سالہ ) شانت کمار مقام پر ہی فوت ہوگیاجبکہ ودیاساگر ہیرے مٹھ (28سالہ ) کو بریمس اسپتال لایاگیا۔ جہاں 2:30بجے رات اس نے آخری سانس لی۔ مارکیٹ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیاگیاہے۔