رکن اسمبلی تعلقہ اوراد (بی)پربھو چوہان کا مطالبہ
بیدر3؍اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر پربھو چوہان سابق وزیر حکومت کرناٹک وموجودہ رکن اسمبلی تعلقہ اوراد (بی)نے مرکزی وزیر مملکت برائے آبی بجلی وریلویز شری سومنا سے دہلی میں ملاقات کرکے بیدر ناندیڑریلوے لائن کی تعمیر جلداز جلد شرو ع کی جائے ،رکن اسمبلی نے تفصیل سے مملکتی وزیر سے ملاقات کرکے تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ ایک نیاریلوے پروجیکٹ شروع کرنے کی ضرورت ہے اور سرحدی تعلقہ اوراد (بی) جو کہ ریاست تلنگانہ اور ریاست مہاراشٹرا سے متصل ہے اس حلقہ کے لوگوں کے تعلقات مہاراشٹرا سے زیادہ ہیں یہ تعلقات معاشی وسماجی طور پر ہیں اس کے علاوہ سکھ برادری کے عقیدت مند جو ناندیڑ سے بیدر گرودوارہ بھی آتے ہیں لاکھوں لوگ اس راستہ سے سفر کرتے ہیں ۔اس نئی ریلوے لائن کی تعمیر کامطالبہ تقریبا بیس سال سے کرر ہے ہیں اس ریلوے لائن کی تعمیر سے اس علاقے معاشی ترقی ممکن ہے یہ ریلوئے لائن تین ریاستوں تلنگانہ، مہاراشٹرااور کرناٹک کی معاشی ترقی کیلئے سود مند ثابت ہوسکتی ہے جو کہ شدید ضروری ہے۔ مرکزی مملکتی وزیر ریلوے ورکن اسمبلی کی تمام گفتگو کی سماعت کی اور اس کا مثبت جواب دیا اور کہا کہ کابینہ کے وزراء اور وزیر اعظم سے اس ضمن میں بات چیت کرنے کا اور اس مطالبہ کو پورا کرنے کا وعدہ کیا۔ مسٹرپربھو چوہان نے مزید کہا کہ اس ضمن میں مرکزی وزیر ریلوے مسٹر اشونی وشنو کوایک تفصیلی یادداشت اس ضمن میں پیش کی گئی۔