امن کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بنانے رحیم خان کی اپیل
بیدر۔22؍دسمبر۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد رحیم خان رکن اسمبلی بیدر ‘سابق ریاستی وزیر نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون (CAA) اور این آر سی کی منظوری کے خلاف ملک بھر میں عوام احتجاج کررہے ہیں ۔مذکورہ بالا متنازعہ قانون سے ملک کی عوام پریشان ہے۔ایسی صورتحال میں میں عوام سے اپیل کرتا ہو ںکہ مرکز ی حکومت کے اس قانون کے خلاف پُر امن اور سیکولر طریقہ سے احتجاج کریں ۔ملک کے قانون کا لحاظ رکھا جائے ۔سیکولر عوام سے گذارش ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں پُر امن طریقے سے احتجاج کرتے ہوئے ملک میں امن کو برقرار رکھا جائے۔اور امن کے دشمنوں کی کوشش کو ناکام بنائیں ۔جناب محمدرحیم خان نے کہا کہ23دسمبر کو کیا جانے والا CAAاور NRCکے خلاف احتجاج کو پُر امن طورپر منظم کرنے کی اپیل کی ہے ۔