بیدر:25مارچ : (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )رکن اسمبلی بیدر و سابق وزیر کرناٹک مسٹر رحیم خاںکی جانب سے کرونا وائیریس کی سبب جاری بند کے سبب شہر بیدرکے 35وارڈس کے مستحق اور غریب افراد ، پسماندہ طبقات ،روزانہ کے مزدوروں، یتیموںو بیوائوں وغیرہ میں منگل کے دن سے ایک مہینہ تک مفت غذائی پیاکٹس تقسیم کئے جا رہے ہیں۔مسٹر خان نے کہا ہے کہ وہ شہر کے 35وارڈس اور ان کے حلقہ کے تمام دیہاتوں میں سے ہر وار اور دیہات ڈ کے لئے تین افراد کو مقرر کریںگے ۔ان علاقوںکے مستحقین میں چاول ، دال، تیل ، شکر اور دیگر اشیاء کے پیاکٹس ایک مہینہ تک تقسیم کئے جائیںگے۔ مسٹر رحیم خان نے کہا ہے کہ وہ کام انسانیت کے پیش نظر انجام دے رہے ہیں ؤ۔ ہر مستحق خاندان کو ایک مہینہ تک کافی ہوجانے والے اجناس کے تھیلے سپلائی کئے جائیںگے۔