بیدر میں بلدیہ کی ترقی کیلئے 250 کروڑ اضافی رقم کی اجرائی

   

ڈپٹی کمشنر آفس ہال میں منعقدہ ترقیاتی امور کے اجلاس میں وزیر رحیم خان کا خطاب
بیدر29مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیدر ضلع میں بلدیاتی اداروں کی ترقی کیلئے اضافی 250کروڑ روپیئے جاری کردئے گئے ۔یہ بات میونسپل ایڈ منسٹریشن وزیر حج رحیم خان نے کہی وہ ڈپٹی کمشنر آفس ہال میں ضلع میں اربن بلدیاتی اداروں کے حوالے سے منعقدہ ترقیاتی جائزہ میٹنگ کی صدارت کررہے تھے اُس کے بعدمنعقدہ پریس کانفرنس میںانہوں نے کہا چیف منسٹر امروتا اربن اپ گریڈیشن اسکیم چوتھے مرحلہ کے تحت کئی کام شروع کئے گئے ہیں ۔جن میں سے کچھ کام جزوی طور پر مکمل کیا گیا اور کچھ کام جاری ہیں پندرویں مالیاتی کمیشن کی گرانٹس کے تحت شہری بلدیاتی اداروں کو پینے کے پانی کی فراہمی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے بہت سے پروگرام شروع کئے گئے ہیں یہ بھی کہا کہ ریاستی مالیتی کمیشن کے ذریعہ ایس سی ایس پی اور ٹی ایس پی اسکیموں کے تحت ترقیاتی کام کئے گئے سوچ بھارت اربن پروجیکٹ 2.0کے تحت شہر ی علاقوں میں گھریلو بیت الخلاء اور عوامی بیت الخلاء بنائے گئے ہیں۔ اسی پروگرام کے تحت پارکوں اور جھیلوں کی بحالی کی ترقیاتی کام شروع کئے گئے ہیں ضلع میں تین پارکوں کی تعمیر بیدر میں پاپناس تالاب اور دیگر کاموں کیلئے کل 15کروڑ کے ترقیاتی کام جاری ہیں۔ضلع میں پانچ نئے اندراکینٹین کھولے گئے جائیں گے۔ جن میں بیدر شہر میں 3اور ہلی کھیڑ (بی) اور چٹگوپہ میں ایک ایک کینٹین شامل ہے۔ انہوںنے کہا کہ ای کھاتے کے کام میں بھی تیزی لائی گئی ہے۔ اس موقع پر ایم ایل اے ہمناآباد سدلنگپا پاٹل نے نے وزیر سے اپیل کی کہ ہمناآباد اور چٹگوپہ، ہلی کھیڑ (بی)میونسپلٹیوں میں خالی آسامیوں کو پر کریں۔ شیلندر بیلڈالے ایم ایل اے بیدر ساؤتھ نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بیدر ساؤتھ حلقہ کے 8گاؤں کو نو تشکیل شدہ میو نسپل کارپوریشن میں شامل کرلیا گیا ہے ان کی تمام گاؤں کی ہمہ گیر ترقی کے اقدامات کریں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرشریمتی شلپا شرما صدر میونسپل کونسل محمد غوث، کمشنر بلدیہ شیوراج راتھوڑ سمیت ضلعی اور تعلقہ سطح کے متعلقہ عہدیداران موجود تھے۔