بیدر میں زرعی مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ

   

ضلع انچارج وزیر ایشور کھنڈرے کو کسانوں کی یادداشت
بیدر/5 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیدر ڈسٹرکٹ فارمرس اسوسی ایشن کی جانب سے مسٹر ایشور کھنڈرے ضلع انچارج ووزیر جنگلات و ماحولیات و حیاتیات حکومت کرناٹک سے ملاقات کرتے ہوئے ضلع بیدر کے کسانوں کا ایک وفد اُن کو درپیش مسائل پر مشتمل ایک یادداشت پیش کی اور ان مسائل کو فوری حل کرنے کی استدعا کی ۔ (1)گنے کا فکس ریٹ مقرر کرنا اور مقررہ وقت پر نقد رقم اد اکی جائے (2) زیادہ بارش کی وجہ سے جن کسانوں کی فصلیں تباہ ہوگئیں ان کسانوں کو خصوصی معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔ (3) تمام PKPمراکز سے سویا بین اور چنے کی خریداری اور اس کی قیمت اد اکی جائے اور ان کا تحفظ کیا جائے (4) بی ایس ایس کے فیکٹری کے ون ٹائم سٹلمنٹ اور فیکٹری کو فوری طور پر بحال کیا جائے اور ضلع کے کسانوں اور مزدوروں کا تحفظ کیا جائے ۔ (5) فصل انشورنس رقم کی ادائیگی کیلئے انشورنس کمپنیوں کو ہدایت دیں وہ کسانوں کو اداکریں۔(6)ضلع میں بھاری بارش کی وجہ سے فصلوں کیلئے تمام کسانوں کو NDRFاور SDRFمعاوضہ فوری طور پر فراہم کیاجائے۔(7)ضلع میں جن فصلوں کو جنگلی جانوروں کی وجہ سے نقصان پہنچا اُن کو معاوضہ دینے کیلئے اقدامات کئے جائیںاور جنگلی جانوروں سے تحفظ فراہم کریں۔(8) پائپ اور اسپرنکلر ڈریپراورزراعت کیلئے ضروری سامان پر سبسیڈی وقت پر فراہم کی جائے۔