بیدر ۔ 20 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملکارجن کھرگے صدر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اعزاز میں ان کے سیاسی سفر کے 50 سال مکمل ہوئے اور دفعہ 371J کے منظوری کے 10 سال تکمیل ہونے کے موقع پر نہرو اسٹیڈیم بیدر میں زبردست تہنیت پیش کی گئی۔ اس پروگرام کی صدارت ایشور بی کھنڈرے وزیر جنگلات و ماحولیات حکومت کرناٹک نے کی۔ اس موقع پر ملکارجن کھرگے نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں پیدائشی طور پر بیدر ضلع سے تعلق رکھتا ہوں اور بیدر سے مجھے خاص لگاؤ ہے جیسے گلبرگہ گرمکال سے میرا لگاؤ ہے میں بیدر ضلع کی ترقی کے لئے ہمیشہ کوشاں رہا ہوں۔ آرٹیکل 371J کے نفاذ سے کئی نوجوان جو اس علاقہ سے تعلق رکھتے ہیں وہ روزگار میں اور پیشہ وارانہ کورسیس میں داخلہ حاصل کررہے ہیں۔ اس موقع پر جناب رحیم خان وزیر برائے بلدیات و امور حج، راج شیکھر پاٹل سابق رکن اسمبلی نے بھی خطاب کیا اور اروند روی ایم ایل سی، بھیم راؤ پاٹل ایم ایل سی، سابق ایم ایل سی پنڈلک راؤ، وجئیء سنگھ، اشوک کھینی سابق ایم ایل اے، سابق رکن پارلیمان نرسنگ راؤ سوریہ ونشی، محمد غوث صدر بلدیہ یوتھ لیڈر ساگر کھنڈرے پروگرام میں موجود تھے۔