بیدر: بیدر میں آج 25؍جنوری کو 403کورونا پازیٹو کیس سامنے آئے ہیں۔ جبکہ 293افراد کو ڈسچارج کردیاگیاہے۔ ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اسی طرح بیدرسے لگے ہوئے ضلع گلبرگہ میں 573پازیٹو کیس اور 695ڈسچارج ہونے کے علاوہ 5افراد کورونا سے فوت ہوگئے۔
اجتماعی نقل نویسی کے خلاف اے بی وی پی کااحتجاج
بیدر: بیدر کے بی ایڈ کالج میں اجتماعی نقل نویسی کامعاملہ سامنے آنے پر اس پر اے بی وی پی نے احتجاج منظم کیا۔ اوربیدر ڈپٹی کمشنر دفتر کے روبرو احتجاج منظم کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ اس معاملہ کی پوری پوری جانچ ہونی چاہیے۔ اس احتجاج میں شریک طلبہ اپنے ہاتھوں میں پرچم اور بیانر اٹھائے ہوئے تھے۔ یہ احتجاج پیر کو منظم کیاگیا۔