بیدر وقف ایکٹ کے تحت ہماری جنگ اٹل ہے

   

وقف بل کیخلاف لڑائی غیر متزلزل مولاناعمر محفوظ رحمانی
بیدر17 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بور ڈ کے سکریٹری مولاناعمران محفو ظ نے کہا مذہبی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے وقف ایکٹ ترمیم کے خلاف ہماری لڑائی غیر متزلزل ہے ۔شہر کے پریس ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے اُنہوں نے نیا وقف ایکٹ مسلمانوں کے مذہبی حقوق کو پامال کرنے کی کوشش ہے ۔ اس میںلائی گئی ترامیم امتیازی ہیں اور آئین میں درج بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ یہ پروگرام پرامن اور آئین قانون کی حدود میں ہوں گے۔انہوں نے خبردار کیا کہ مذکورہ جدو جہد جولائی تک جاری رہیگی ۔ اور اگر حکومت اس قانون کوواپس نہ لیا تو آنے والے دنوں میں بھر پور جدو جہد کی جائیگی ۔اس موقع پر آل انڈیا ملی کونسل کرناٹک کے صدرسلیمان خان ،ڈاکٹر عبدالقدیر، صدرشاہین ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس و آل انڈیا مسلم پرسنل لا بور ڈ کے رکن بھی موجود تھے ۔