5 جون کو ڈپٹی کمشنر آفس کے گھیراؤ کا انتباہ
بیدر /25 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر بیدر میں چل رہے غیر قانونی جعلی کوچنگ سنٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سنٹرز بند کردئے گجایئں ۔ رکشھاوید کے ضلع صدر سومناتھ مدہول نے انتباہ دیا کہ 5 جون کو ہماری تنظیم کے ذمہ داران اور کارکنان ڈپٹی کمشنر آفس کا گھیراؤ کریں گے ۔ وہ ڈسٹرکٹ پریس ہاوز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت 4 جون تک نیٹ اور جے ای ای کی کوچنگ کے نام پر غریب بچوں سے زیادہ فیس وصول کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کرے ۔ اس موقع پر کرناٹک رشکاویدیکے کے معتمد وشواناتھ گوڑا بھالکی تعلقہ کے صدر بنڈیا کرشنا اور تنظیم کے دیگر عہدیداران موجود تھے ۔