دو ملزمین گرفتار، مختلف کمپنیوں کے مسروقہ موبائل اور کار ضبط
بیدر۔ ماہ ڈسمبر کا تیسرا ہفتہ ختم سے پہلے کی رات بید رشہر کے مارکیٹ پولیس اسٹیشن کے حددد میں آنے والے مہاویر چوک کے قریب واقع دھن لکشمی موبائل کی دوکان میں کوئی نامعلوم اشخاص نے سرقہ کریا اور ایک اندازے کے مطابق 15لاکھ 98ہزار 143روپئے قیمت کے موبائل فون کے ڈسپلے کے علاوہ نقد رقم 3لاکھ روپئے اس طرح جملہ 18لاکھ 98ہزار 143روپئے کاسرقہ ہونے کی شکایت کلارام ولد چوگارام چودھری ، ساکن نمباؤ ، گاؤں دیورا، تعلقہ سیتل وانا ضلع جالور (راجستھان ) حال مقیم نزدنندی پٹرول پمپ بیدر نے مارکیٹ پولیس اسٹیشن بیدر میں شکایت درج کرائی جس پر ایک ٹیم واقعہ کی تحقیق اور سرقہ کرنے والوں کو پکڑنے کے لئے تشکیل دی گئی ۔ جس کی رہنمائی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈی ایل ناگیش ،ایڈیشنل ایس پی گوپال ایم بیاکوڈ،اور ڈی وائی ایس پی بیدر مسٹرکے ایم ستیش نے کی ۔پالاکشیہ سی پی آئی ٹاؤن پولیس اسٹیشن بیدرکی قیادت میں مارکیٹ پولیس اسٹیشن کے شیوپا میٹی پی ایس آئی 1۔ اوشا بائی پی ایس آئی 2، اسٹاف میں ایم ڈی عارف ، ایم ڈی عرفان، پریم کمار، پر مشتمل جوٹیم بنائی گئی تھی اس نے مہاراشٹر کے پربھنی ضلع کے گنگاکھیڑ میں قیام پذیر راجستھان کے ملزمین کی اطلاع ملنے پر 8جنوری 2022کو سرقہ کرنے والے دوافراد کو گرفتار کرکے عدالتی حراست میں بھیج دیا۔10جنوری 2022کو پولیس حراست میں لے کر ان کے پاس سے 6,50,650روپئے قیمت کے مختلف کمپنیوں کے موبائل فون کے ڈسپلے ضبط کئے۔ اور اندازاً 10لاکھ روپئے کی ایک کار XUV-500 جس کانمبر MH 46 P 4318 ہے، ضبط کی گئی۔ اس واقعہ کے دواور ملزمین فرار ہیں جن کاپتہ لگا یا جارہا ہے ۔ یہ اہم اطلاع آج 12 جنوری کومارکیٹ پولیس اسٹیشن بیدرکے بیرونی احاطہ میں ایک پریس کانفرنس میں ایس پی بیدر مسٹر ڈی ایل ناگیش نے دی ۔ اس موقع پر محکمہ پولیس کی مذکورہ ٹیم موجودتھی جس کے کام کوسراہاگیا۔