ونڈے درجہ بندی میں جانی بیرسٹو نے چار مقامات کی چھلانگ لگاتے ہوئے کیرئیر میں پہلی مرتبہ ساتواں مقام حاصل کیا ہے ۔ بیرسٹو نے پونے میں ہندوستان کے خلاف منعقدہ پہلے ونڈے میں شاندار 94 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس کا انھیں درجہ بندی میں فائدہ ہوا ہے ۔ کپتان ایان مورگن نے بھی ایک مقام کی ترقی کے بعد 24 واں مقام حاصل کرلیاہے ۔ آل راؤنڈ بین اسٹروک بھی 75 ویں مقام سے ترقی کرتے ہوئے 64 ویں مقام پر پہنچ چکے ہیں۔ آل راؤنڈرس کی فہرست میں کرس ووکس تیسرے مقام پر ہیں۔ ہندوستانی اوپنر شکھر دھون جنھوں نے پہلے ونڈے میں 98 رنز کی اننگز کھیلی اور درجہ بندی میں دو مقامات کی ترقی کے بعد 15 واں جبکہ بھونیشور کمار نے پانچ مقامات کی ترقی کے ساتھ بیسواں مقام حاصل کرلیا ہے۔ یادر ہے کہ کمار نے انگلیڈ سیریز سے واپسی کی ہے ۔